Tuesday, May 21, 2024

ہم نے آگے بڑھنا ہے اور ان ناجائز حکمرانوں کو نکال باہر کرنا ہے، فضل الرحمٰن

ہم نے آگے بڑھنا ہے اور ان ناجائز حکمرانوں کو نکال باہر کرنا ہے، فضل الرحمٰن
November 17, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہم نے آگے بڑھنا ہے اور ان ناجائز حکمرانوں کو نکال باہر کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مہنگائی کیخلاف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا محلے کی مسجد میں لوگوں کا ناپسندیدہ شخص امامت نہیں کر سکتا تو ایسا حکمران کیسے برداشت کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ جاری رہے گی، آئین کی بحالی اور مضبوطی کا پروگرام آگے لے کر جائیں گے۔