Friday, March 29, 2024

ہم نے 70 سال ضائع کیے مگر بہت کچھ سیکھا، وزیر داخلہ احسن اقبال

ہم نے 70 سال ضائع کیے مگر بہت کچھ سیکھا، وزیر داخلہ احسن اقبال
May 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم ستر سال سے اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے، نوے کی دہائی میں میوزیکل چئیر کھیلتے رہے ،بھارت اور بنگلہ دیش پالیسیوں میں تسلسل سے کہاں پہنچ گئے لیکن یہاں حکومتوں کو دو سال سے زیادہ چلنے نہیں دیا جاتا۔ ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں سائبر سیکورٹی مرکز کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ہر طوف دہشت گردی تھی ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دی۔ ہم نے ستر سال ضائع کر دیے لیکن بہت کچھ سیکھا بھی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل پر فتح پانی ہے کیوںکہ پاکستان کامیاب ہونے اور دنیا کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے تخلیق ہوا۔ معاشی ترقی ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے۔ وہ ملک جہاں بیس بیس گھنٹی بجلی نہیں آتی تھی وہاں اب بیس گھنٹے بجلی آتی ہے، روشنیوں کا شہر واپس روشنیوں میں جا رہا ہے، حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سقراط اور بقراط کو روز ٹی وی پر سنتے ہیں جو ہمارے لوگوں کو ڈپریشن میں لے کر جاتے ہیں، ستیا ناس اور بیٹرہ غرق کرنے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی۔ ہم نے روایت بنا لی ہے کہ خوشحالی کو نہیں ڈھونڈنا،روتے رہیں گے الزام تراشی کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔