Thursday, May 2, 2024

ہم غیر مناسب لباس پر ماڈلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ، چیف جسٹس

ہم غیر مناسب لباس پر ماڈلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ،  چیف جسٹس
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنےسے متعلق کیس میں کہا کہ ہم  لبرل ہیں لیکن غیر مناسب لباس پر ماڈلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے ایوارڈ شوز دیکھائے جا رہے ہیں جو مسلم معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہیں۔ ملک کا کلچر ختم ہو گیا ہے۔ سندھی ، بلوچی اور دیگر کلچر کو فروغ کیوں نہیں دیا جاتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ کتنا غیر ملکی مواد نشر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فنکاروں سے تحریری درخواست طلب کر لی۔ فنکاروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مواد نشر کرنے سے پاکستانی فنکار مالی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ فنکاروں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جاتے ہیں۔