Saturday, May 18, 2024

ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، ان سے لڑنے والے کوئی اور ہیں ، قمر زمان کائرہ

ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، ان سے لڑنے والے کوئی اور ہیں ، قمر زمان کائرہ
December 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، ان کے خلاف لڑائی کرنے والے کوئی اور ہیں ۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کی جائیداد منجمد  کرنے کے عدالتی حکم کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  جے آئی ٹی کو ہماری قیادت  جواب دے چکی ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ بارے  حکومتی وزرا سے سن چکے تھے ، ہمارے لئے یہ کوئی نیا نہیں ہے ، پہلے بھی عدالت نے ایسے ہی کیسز سے بری کیا تھا ۔