Thursday, May 9, 2024

ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں ، اعجاز شاہ

ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں ، اعجاز شاہ
October 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں تسلی ہے ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں۔ 92 نیوز کے پروگرام ہوکیا رہا ہے میں سینئر صحافی عارف نظامی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعجاز شاہ کا کہنا تھا ایک تو یہ ہوتا ہے کہ جو بھی قیادت نیب کی طرف سے قید ہے ، اس میں یہ ہے کہ جس  نے پیسے دے کر جانا ہے وہ جاسکتا ہے لیکن یہاں عمران خان صاحب خود کہہ رہے ہیں  کہ میں ڈیل نہیں کروں گا ،اس کا مطلب یہ اپشن ہے ہی نہیں ۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ان قید قیادتوں کو چھوڑنے میں نیب کا کوئی رول نہیں ہے۔ میاں صاحب کی قیادت میں صرف 2،4 لوگ ہیں جنھوں نے میاں صاحب کو پھنسایا ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو میاں صاحب دوبارہ اقتدار میں ہوتے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اگر مولانا فضل الرحمان کا دھرنے میں ساتھ نہیں دے رہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے۔ یہ موومنٹ اس لئے نہیں چل سکتی کہ کشمیر کے حالات خراب ہیں۔ بھارت ہماری شہ رگ پر آکر بیٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ دھرنا مولانا فضل الرحمان کا بہت بڑا سیاسی بلنڈر ہو گا۔ اس میں مولانا کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اگر مولانا فضل الرحمان دھرنا دیں گے بھی تو اس سے کچھ نہیں ہو گا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اس ملک میں وزارتوں میں اس طرح کی تبدیلیاں کبھی نہیں ہوئیں جو اب ہو رہی ہیں۔ گورننس کے لحاظ سے تاثر بہت زیادہ خراب تھا۔ میں اپنی زندگی میں بہت لکی ہوں میرے جتنے دشمن ہیں اتنے دوست بھی ہیں ۔ اگر موجودہ حکومت کی بات ہے تو شکر ہے کہ ہم سب سہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں لوگوں سے ملتا ہوں تو لوگ مہنگائی کی بات ضرور کرتے ہیں لیکن سکون ہے ، لوگ بہتری محسوس کر رہے ہیں ۔ ہمیں تسلی ہے ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں ۔