Sunday, September 8, 2024

ہم شرط پر پورا اترتے ہیں اور ’’وہ‘‘ معیار بدل دیتے ہیں: خواجہ سعد رفیق

ہم شرط پر پورا اترتے ہیں اور ’’وہ‘‘ معیار بدل دیتے ہیں: خواجہ سعد رفیق
September 18, 2017

لاہور(92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ’’اُن ‘‘کا  نام لے کر پھر اداروں کونشانہ بنایا  ہے۔ کہتے ہیں ملک میں تجربات کرنے کی بہت عادت ہے۔ہم شرط پر پورا اترتے ہیں اور ’’وہ‘‘ معیار بدل دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  ملک میں غداری کا ٹھپہ لگنے میں ایک سیکنڈ لگتا ہے۔

 دیانتداری کی کمی نہیں لیکن ایسے لوگوں کو آگے نہیں آنے دیاجاتا۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا گورے نے ہمیں جو بنا کے دیا ہم نے اس کا بیڑا غرق کیا۔

ریلوے کا قبلہ درست کردیا آنے والوں کو اسے بہتر کرنا ہوگا۔

وزیرریلوے سعدرفیق نے اپنے دور کی کامیابیاں بھی گنوائیں ہم نے ریلوے سے سیاست اور ٹھیکیدار کو ختم کیا۔ریلوے نے ایک ٹکے کا بیل آوٹ پیکج نہیں لیا۔