Friday, April 26, 2024

ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگنے والے 40 سال کی حکمرانی کا حساب دیں ، حماد اظہر

ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگنے والے 40 سال کی حکمرانی کا حساب دیں ، حماد اظہر
June 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگنے والے 40 سال کی حکمرانی کا حساب دیں۔ حماد اظہر بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے بولے جب تک ملکی معیشت بہتر نہیں ہوگی اس وقت تک ان سے حساب مانگتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا سیاسی استحکام کیلئے معیشت کو داؤ پر لگا دیا گیا۔ ٹیکس مقامی پھلوں اور سبزیوں پر نہیں امپورٹڈ پر لگایا جو امرا کھاتے ہیں۔ اپوزیشن بتائے 10 لاکھ افراد کیسے بے روزگار ہوئے؟ قبل ازیں حماد اظہر نے کہا حکومت پر تنقید کرنے والوں نے ہی معیشت تباہ کی۔ اتنے ہی صاف ستھرے ہیں تو آئیں کٹہرے میں کھڑے ہو کر جواب دیں۔ حماد اظہر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا سابق وزیرخزانہ کے دور میں 24 ارب ڈالرقرضہ لیا گیا۔ معیشت کی تباہی میں گزشتہ حکومتوں کا ہاتھ ہے۔ حماد اظہر نے کہا ملک کی خراب معاشی صورت حال کے ذمہ داراسحاق ڈار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، اب بھی ان کوچین نہیں ہے۔ یہ اپنے بیانات سے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہ رہےہیں۔ یہ آکر کٹہرے میں کھڑے ہوں اور سوالات کا جواب دیں۔