Tuesday, April 23, 2024

ہم سڑکوں کو معیشت کی شہ رگ بنانا چاہتے ہیں جبکہ کپتان سڑکوں پر دھرنا دینا چاہتے ہیں: پرویز رشید

ہم سڑکوں کو معیشت کی شہ رگ بنانا چاہتے ہیں جبکہ کپتان سڑکوں پر دھرنا دینا چاہتے ہیں: پرویز رشید
May 29, 2016
مظفرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں ہم سڑکوں کو معیشت کی شہ رگ بنانا چاہتے ہیں۔ عمران خان سڑکوں پر دھرنا دینا چاہتے ہیں۔ پرویزرشید نے کپتان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔ مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا  کہ  ہماری طرف دیکھ کر دوسری جماعتوں نے جلسے کیے۔ آزاد کشمیر میں مسلم  لیگ ن کی مقبولیت بہت زیادہ  ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا  کہ ن لیگ پہلی جماعت ہے جس نے ہارس ٹریڈنگ کو سختی سے رد کیا ہے۔