Friday, April 19, 2024

ہم خیبرپختونخوا میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں :نوازشریف

ہم خیبرپختونخوا میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں :نوازشریف
March 26, 2015
پشاور(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم خیبر پختونخوامیں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں ،کے پی کے میں زیادہ ووٹ لینے والوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا،دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے لڑرہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے گورنر ہاوس میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے  لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے اورلواری ٹنل بھی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے  اُن کی جماعت نے عام انتخابات میں آٹھ لاکھ چھپن ہزار ووٹ لئے جبکہ یہاں حکومت کرنے والوں نے دس لاکھ ووٹ لئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیا  پاکستان بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  پشاور سے کراچی تک موٹر بنائیں  گے  جس سے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں شمالی وزیرستان اور کراچی میں زبردست نتائج حاصل ہوئے ہیں   پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے اس بات کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بجلی اور گیس کی قلت پر قابو پائے بغیر ملکی معیشت بحال نہیں ہو سکتی۔ اُن کی حکومت بجلی اور گیس کے بحران پر جلد قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی