Friday, April 26, 2024

ہم خفیہ دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں ،10 سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں ، امریکی صدر

ہم خفیہ دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں ،10 سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں ، امریکی صدر
March 18, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کورونا وائر س سے متعلق اپنے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خفیہ دشمن سے جنگ لڑرہے ہیں ، دس سے زائد افراد کہیں اکٹھے نہ ہوں ، ادھر  اپنی ہی پابندی کی خود ہی دھجیاں بھی اڑا ڈالیں ، 16 افراد کی موجودگی میں پالیسی کا اعلان کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مضحکہ خیز رویے اور حرکتوں سے خوب مشہور ہیں ، کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر انھوں نے قومی پالیسی کا اعلان کیا جس کی اہم بات ملک بھر میں دس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی تھی ، جسے انھوں نے خود ہی توڑ ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس، وزیر خزانہ سٹیو منوچن سمیت سولہ افراد کی موجودگی میں پریس کانفرنس کی ، جس میں تمام لوگ ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے تھے ، جنہوں نے چہرے پر ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد ایک ٹویٹ بھی کی ، جس میں کہا کہ ہم ایک خفیہ دشمن سے حالت جنگ میں ہیں، جسے جیتیں گے۔