Saturday, May 11, 2024

ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے چوکس ہیں، وزیر اعظم

ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے چوکس ہیں، وزیر اعظم
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے چوکس ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہماری قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

کوئٹہ میں دہشت گردی کے  بزدلانہ حملے  میں بے گناہ جانوں کے   ضیاع پر بہت غمزدہ ہیں۔