Saturday, April 20, 2024

ہم تاریخ کےاہم مقام پر کھڑے ہیں ، امن یا کشیدگی میں سے ایک کو منتخب کرنا ہے ،اسد عمر

ہم تاریخ کےاہم مقام پر کھڑے ہیں ، امن یا کشیدگی میں سے ایک کو منتخب کرنا ہے ،اسد عمر
February 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم  تاریخ کے اہم مقام پر کھڑے ہیں  ۔ ہمیں امن  و استحکام اور کشیدگی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اگر ہماری سالمیت اور خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا تو دفاع کا حق اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان امن کیلئے پر عزم ہے ، پاکستان اور بھارت کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ بھارت کی جانب سے چند روز قبل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے در اندازی کی گئی تھی  ، پاکستان شاہینوں کے حرکت میں آتے ہی  بھارتی گِدھ فرار ہو گئے تھے ۔ گزشتہ روز پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی طیاروں کو  مار گرایا تھا جن میں سے ایک کا ملبہ پاکستان اور دوسرے کا بھارت میں گرا تھا ۔