Thursday, March 28, 2024

ہم این آر او نہیں مانگ رہے ، امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا ، خواجہ آصف

ہم این آر او نہیں مانگ رہے ، امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا ، خواجہ آصف
July 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) خواجہ آصف نے کہا بدترین انتقامی کارروائیاں حکومت کی شناخت بن چکی ہیں ۔ ہم این آر او نہیں مانگ رہے ۔ امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں پھر بھی قید ہیں ۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف ایف آئی آر بھی مضحکہ خیز ہے۔ ادھر علی محمد خان نے خواجہ آصف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا خواجہ آصف کی تقریر سے ایسا لگا کہ ان کی حکومت خوابوں میں گزری۔ 50 سال میں جمہوریت اور آمریت میں آنکھ مچولی کھیلی گئی۔ میں اپنے 10 سال کا حساب دوں گا اور آپ بھی 30 سال کا حساب دیں۔ علی محمد خان بولے سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچایا ،  احتساب کا عمل جاری رہے گا ، ایک ایک پائی واپس لیں گے ۔ راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا ایک دوسرے کو گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔ ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا ہو گا ۔ حکومتی دوستوں کو ابھی سمجھ نہیں  لیکن جلد سمجھ جائیں گے۔