Friday, April 26, 2024

ہم انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لیے نہیں آئے : وزیراعظم

ہم انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لیے نہیں آئے : وزیراعظم
November 26, 2016

اشک آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لیے نہیں آئے۔ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ انہوں نے ہی کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اشک آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوہزار آٹھ میں ان کے اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے۔

انہوں نے ایسے انتخابات میں حصہ لیاجس کی نگرانی ق لیگ نے کی۔ پھر بھی کسی سے استعفیٰ نہیں مانگا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ انتخابات لڑ کر مستعفی ہونے کیلئے نہیں آئے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کیا اور انتخابات میں کامیابی کے باوجود بلوچستان میں حکومت نہیں بنائی۔ نوازشریف نے یہ بھی یاد دلایا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے تحریک بھی ان کی جماعت نے چلائی تھی۔