Wednesday, May 8, 2024

ہم الیکشن جیت چکے ہیں ، 25جولائی کو صرف رسم ادا ہوگی، مصطفی کمال

ہم الیکشن جیت چکے ہیں ، 25جولائی کو صرف رسم ادا ہوگی، مصطفی کمال
July 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے ہم الیکشن جیت چکے ہیں، 25 جولائی کو صرف رسم ادا ہوگی، ووٹرز نے ڈولفن پر مہر لگا کر اپنے بچوں کا مستقبل بنانا ہے۔ مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ 6 ماہ میں ہم کراچی کو 2006 سے 2010 والا کراچی بنا دیں گے ، حکمرانوں نے کراچی کے عوام سے پانی تک چھین لیا ۔ ریلی کے شرکاء پی ایس پی زندہ باد اور وطن پرست زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔