Friday, May 17, 2024

ہم الیکشن 2018 کو سلیکشن کہتے ہیں، شیری رحمان

ہم الیکشن 2018 کو سلیکشن کہتے ہیں، شیری رحمان
December 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیو ز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان  نے کہا کہ  ہم 2018 کے الیکشن کو سلیکشن کہتے ہیں،آپ دھکا اسٹارٹ سے ملک کی حکمرانی چلائیں گے ؟۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ 100 دن میں دیواریں گرانے ، بھینسیں اور مرغی ، انڈوں کی بات ہوئی، یہ منتخب اداروں کی نفی کررہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب کے لبادے میں انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے۔