Sunday, September 8, 2024

ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، مراد علی شاہ

ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، مراد علی شاہ
June 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے کے چیف ایگزیکٹو نے وفاقی حکومت کیخلاف پھر جذباتی خطاب کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر خوب تنقید کی ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشیرخزانہ نے چند روز پہلے بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا بیان دیا لیکن اب عوام تنگ آچکے ہیں ۔ سندھ کے وڈے سائیں نے ٹڈی دَل کی صورتحال پر بحث چھوڑ کر توپوں کا رخ وفاقی حکومت کی طرف ہی رکھا اور کہا کہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ کرکے وزیراعظم ہاؤس میں جمع کیا گیا لیکن اب یہ خود گھبرانے لگے ہیں ۔ جیالے وزیراعلیٰ نے ایڈوانس انکم ٹیکس جمع نہیں کرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کہا کہ ٹڈی کی صورتحال پر صوبے کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور اب حکمرانوں کی زیادتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔