Sunday, May 12, 2024

ہم 3 سال سے ساتھ نبھا رہے ہیں، حکمران نہیں، پرویز الہٰی

ہم 3 سال سے ساتھ نبھا رہے ہیں، حکمران نہیں، پرویز الہٰی
November 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہم 3 سال سے ساتھ نبھا رہے ہیں، حکمران نہیں نبھا رہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا، سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے اللہ کے فضل سے انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا۔

ادھر مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی سربراہی میں کل شام طلب کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے رویہ پر تحفظات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ق لیگ کواہم اتحادی قراردے دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنائیں گے، تحفظات دورکریں گے۔