Thursday, September 19, 2024

ہم 176ووٹوں کا حساب لیکر آئے تھے ، ہمیں 176ووٹ ہی ملے، شاہ محمود قریشی

ہم 176ووٹوں کا حساب لیکر آئے تھے ، ہمیں 176ووٹ ہی ملے، شاہ محمود قریشی
August 15, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ ہم آج اسپیکر کے انتخاب کیلئے 176 ووٹوں کا حساب لے کر آئے تھے اور ہمیں 176 ہی ووٹ ملے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے جو حقوق ہیں ہم ان کو تسلیم کرتے ہیں ، پاکستان کو جو چیلنجز ہیں اس پر ہمیں آپ کی رہنمائی چاہئے ہوگی، عباسی صاحب کے ارشادات بھی سنے، خزب اختلاف کا کام تنقید کرناہے  ، آج ان کو جو موقف تھا انہوں نے پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپوزیشن کے مختلف دھڑوں کو ساتھ لیکر چلےاور نتائج کو فراخ دلی سے  قبول کیا ، اعتراف کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نے دیگر ارکان کو قائل کیا کہ پارلیمنٹ سے باہر جانا درست نہیں۔