Saturday, May 18, 2024

ہلیری کے الیکٹورل ووٹ جیتنے کا امکان 90فیصد ہے : رائٹرز سروے

ہلیری کے الیکٹورل ووٹ جیتنے کا امکان 90فیصد ہے : رائٹرز سروے
November 8, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی انتخابات کے لیے پولنگ میں کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے نے اپنے حتمی سروے میں ہلیری کلنٹن کو کامیابی کی نوید سنا دی۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کے مقابلے میں ہلیری کی جیت کا امکان نوے فیصد زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے رائٹرز کے اسٹیٹس آف دی نیشن پروجیکٹ سروے کے مطابق ٹرمپ کے مقابلے میں ہلیری کی جیت کا امکان نوے فیصد زیادہ ہے۔ اگر چھ ریاستوں میں سفید اور سیاہ فام امریکی‘ ہسپانوی ووٹرز کا ٹرن آوٹ زیادہ رہا تو ٹرمپ اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں آ سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن تین سو تین الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گی جبکہ ٹرمپ کے حصے میں دو سو پینتیس الیکٹورل ووٹ آ سکتے ہیں۔ صدارتی امیدوار کی کامیابی کے لیے دو سو ستر الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں۔