Saturday, April 20, 2024

ہلیری کلنٹن کی بن غازی سے متعلق ای میلز جلد سامنے لائیں گے: امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، اس حوالے سے کسی بھی کارروائی کی حمایت کروں گی: ہلیری کلنٹن

ہلیری کلنٹن کی بن غازی سے متعلق ای میلز جلد سامنے لائیں گے: امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، اس حوالے سے کسی بھی کارروائی کی حمایت کروں گی: ہلیری کلنٹن
May 22, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی بن غازی میں آپریشن سے متعلق ای میلز بہت جلد منظرعام پر لائے گا۔ عدالت نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بن غازی آپریشن سے متعلق ہلیری کلنٹن کی تین سو ای میلز جاری کرنے کا شیڈول چند دنوں میں فراہم کرے۔ بن غازی میں حملے کے دوران ایک امریکی سفیر سمیت چار امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن دو ہزار سولہ امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی کی امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی تیز کارروائی کی حمایت کریں گی۔ وہ چاہتی ہیں کہ اس معاملے کو جلد سامنے لایا جائے۔ ہلیری کلنٹن کو اپنی وزارت خارجہ کے دور میں ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔