Sunday, May 5, 2024

ہلیری شاندار صدر ثابت ہو سکتی ہیں: براک اوباما

ہلیری شاندار صدر ثابت ہو سکتی ہیں: براک اوباما
April 12, 2015
پانامہ سٹی (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک حسین اوباما نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن ایک شاندار صدر ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ہلیری کی جانب سے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے باضابطہ اعلان سے ایک دن پہلے کیا جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ہلیری کیخلاف تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ پاناما سٹی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اوباما نے کہا ہلیری دو ہزار آٹھ میں ایک مضبوط امیدوار تھیں اور صدارتی انتخاب میں ان کی عظیم حامی تھیں اس کے علاوہ وہ ایک شاندار وزیر خارجہ اور ان کی دوست بھی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ بہترین صدر ہو سکتی ہیں۔ جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں امیدوار بننے کا فیصلہ کیا تو انہیں یقین ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ان کی سوچ بڑی واضح ہو گی۔ صدر نے کہا بطور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کسی بحث یا مذاکرے کیلئے تیار ہوتی تھیں اگر وہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اس سے بہت مضبوط پیغام جائیگا۔ ایک موقع پر جب اوباما سے پوچھا گیا کہ کیا ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے میدان کھلا ہے تو انہوں نے اس بارے اندازہ لگانے سے انکار کر دیا۔