Thursday, April 25, 2024

ہلیری اور بل کلنٹن نے 100لیکچرز کے 25ملین ڈالرکمائے، ہلیری کی کتاب ”ہارڈچوائسز“ نے 50لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی

ہلیری اور بل کلنٹن نے 100لیکچرز کے 25ملین ڈالرکمائے، ہلیری کی کتاب ”ہارڈچوائسز“ نے 50لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی
May 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ہلیری اور بل کلنٹن کی جانب سے آمدن کے گوشوارے میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کو پچھلے سال کے آغاز میں تقاریر سے 25ملین ڈالر کی آمدن ہوئی ہے۔ گزشتہ روز داخل کئے گئے گوشوارے میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی نے تقریباً ایک سال میں 100 لیکچر دیئے۔ ہلیری جوڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں انہیں اپنی کتاب ”ہارڈ چوائسز“ سے پچاس لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ ان کے ایک مشیر نے بتایا کہ ہلیری نے دو ہزار چودہ کی آمدن پر تیس فیصد ٹیکس دیا لیکن فیڈرل الیکشن کمیشن کو دی گئی دستاویزات میں اس کا ذکر نہیں ہے۔ بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے پندرہ برس میں تقریباً کوئی کیپٹل گین حاصل نہیں کیا۔