Thursday, April 25, 2024

ہلہ گلہ کے لئے سی ویو آنے والے نوجوان پولیس کی پکڑ میں آ گئے

ہلہ گلہ کے لئے سی ویو آنے والے نوجوان پولیس کی پکڑ میں آ گئے
December 10, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ون ویلنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کےخلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا۔ 
کراچی پولیس ایکشن میں آ گئی۔ پولیس نے صبح سویرے سی ویو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی  اور نہ ون ویلنگ ہونے دی اور نہ ہی کسی کی مرضی چلنے دی۔
پولیس نے اٹھائیس نوجونواں کو حراست میں لے کر ان کی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔
کالے شیشے والی گاڑی میں گھومنے والے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا بھی قانون کی گرفت میں آ گئے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ون ویلنگ پر پابندی اچھی بات ہے لیکن کالے شیشےوالی گاڑیوں کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کو پکڑا جائے۔
سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے سی ویو کا دورہ کیا اور پولیس کی کارروائی کا جائزہ لیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور ٹنٹڈ گلاس کے خلاف مہم میں عوام ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیشہ اور مساج سینڑز کے خلاف بھی جلد کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔
گذشتہ اتوار کو موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کے دوران معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے نوجوان ظافر جاں بحق اور اس کا دوست زید زخمی ہو گیا تھا۔