Friday, April 26, 2024

ہلکا اور پہننے میں آسان اسپیس سوٹ متعارف کرادیا گیا

ہلکا اور پہننے میں آسان اسپیس سوٹ متعارف کرادیا گیا
October 17, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی کمپنی نے ہلکا  اور پہننے میں بھی آسان اسپیس سوٹ متعارف کرادیا ،  نیویارک میں رقص کرتی ماڈلز نے اسپیس سوٹ کی رونمائی کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 ممالک کے کئی سو افراد امریکی کمپنی کے خلاء کے سفر میں جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ خلاء کے اس سفر میں جانے کے خواہش مندوں میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور سنگر جسٹن بیبر بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں نے ایڈوانس رقم بھی جمع کروا دی ہے۔ نوے منٹ کی اس یادگار فلائٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ہے، خلابازوں کے لئے سوٹ پہننا مشکل عمل تھا جب کہ بھاری بھرکم سوٹ میں خود کو  پر سکون رکھنا بھی تقریباً نا ممکن تھا۔ امریکی کمپنی نے مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے ہلکا اور پہننے میں آسان اسپیس سوٹ متعارف کرادیا گیا