Saturday, April 20, 2024

ہلال کمیٹی سے قبل چاند کا اعلان کرنیوالوں کو ایک سال قید، دولاکھ جرمانے کی تجویز

ہلال کمیٹی سے قبل چاند کا اعلان کرنیوالوں کو ایک سال قید، دولاکھ جرمانے کی تجویز
December 13, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) رویت ہلال کے حوالے سے قانون سازی کیلئے نیا بل تیار کر لیا گیا ہے ۔
بل کے مطابق مرکزی کمیٹی سے پہلے چاند نظر آنے کا اعلان کرنیوالوں کو ایک سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئ ہے ۔
ٹی وی چینلز بھی کمیٹی کی تصدیق کے بغیر اعلان نہیں کرسکیں گے ۔ وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی تجویز بھی دے دی ۔