Monday, May 13, 2024

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں تقریب کا اہتمام

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں تقریب کا اہتمام
November 21, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے تقریب  کا اہتمام دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے کیا ، طالبات نے خوبصورت اندازمیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں عقیدتوں بھری محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں طالبات نے نعت خوانی کے ذریعے خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

؎  امیر کاروان زیست، امام انبیاء تم ہو

خدا کے خاص پیغمبر محمد مصطفیٰؐ تم ہو

ہفتہ شان رحمتہ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سرگودھا روڈ کیمپس نے بھی آقائے دو جہاں سے دلی وابستگی اور عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے محفل میلاد سجائی، طالبات نے خوبصورت انداز میں نبی مہرباں حضرت محمد صلی اللی علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ ، عظمت ، اُسوہ حسنہ کو اشعار کی زباں میں بیان کر کے حاضرین کے ایمان کو تازہ کر دیا۔

محبوب خدا، خاتم النبین اور رحمت للعالمین ﷺ کی شان بیان کرتی محفل مبارک میں طالبات اور حاضرین سمیت ہر کوئی عشق رسولؐ سے سرشار نظر آیا۔