Saturday, May 4, 2024

ہسپتالوں میں صحت کی ناکافی سہولیات‘ میاں محمود الرشید کی پنجاب حکومت پر تنقید

ہسپتالوں میں صحت کی ناکافی سہولیات‘ میاں محمود الرشید کی پنجاب حکومت پر تنقید
January 4, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شہباز شریف جو ٹیکہ میٹرو ٹرین کو لگا رہے ہیں وہ شعبہ صحت کو بھی لگائیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میو اسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان کے اندر اور باہر عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ میو اسپتال میں ایم آر آئی مشین ہی نہیں جبکہ ایمرجنسی میں صرف 132 بیڈزہیں جبکہ روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ اسپتال کے سرجیکل ٹاور کی تعمیر 10 سال سے جاری ہے‘ اس کے فنڈز میٹرو جیسے منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں۔