Tuesday, April 30, 2024

ہسپانوی وزیراعظم کوانتخابی مہم کے دوران نوجوان نے زوردار گھونسا دے مارا

ہسپانوی وزیراعظم کوانتخابی مہم کے دوران نوجوان نے زوردار گھونسا دے مارا
December 17, 2015
میڈرڈ (ویب ڈیسک) سپین کے وزیراعظم ماریا نورا جوئے کو انتخابی مہم چلانا مہنگا پڑ گیا۔ تقریب کے دوران ایک شخص نے ان کے منہ پر زوردارگھونسا دے مارا۔ تفصیلات کے مطابق جوتا کلب کی بھرپور کامیابی کے بعد مکا کلب کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مکا کلب کا شکار بنے سب سے پہلے ہسپانوی وزیراعظم۔ ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راجوئے کو یہ اعزاز ملا ایک انتخابی مہم کے دوران اس وقت ملا جب ایک نوجوان نے ان کے منہ پر زور دار گھونسا دے مارا۔ چہرے پر حملہ ایسے ہوا کہ وزیراعظم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا اور ان کا چشمہ بھی ٹوٹ کر نیچے جا گرا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکار وزیراعظم کو وہاں سے نکال لے گئے جبکہ حملہ آور نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔