Wednesday, April 24, 2024

ہسپانوی فٹبالر تھیاگو الکن ٹارا کا لیور پول کیساتھ معاہدہ

ہسپانوی فٹبالر تھیاگو الکن ٹارا کا لیور پول کیساتھ معاہدہ
September 19, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) اسپین کے فٹبالر تھیاگو الکن ٹارا کا لیور پول کے ساتھ سو اچار ارب روپے سے زائد میں معاہدہ ہو گیا۔ انتیس سالہ فٹبالر کو بونسز کی مد میں مزید ایک ارب روپےسے زائد کی رقم ملے گی، اسپینش فٹبالرکا لیورپول کے ساتھ چار سال کا معاہدہ ہے جس کی رقم ان کو قسط وار ملے گی۔ تھیاگو کا کہنا ہے لیور پول کے ساتھ معاہدے پر خوش ہوں اس لمحے کا بہت عرصے سے انتظار کر رہا تھا، تھیاگو چھ نمبر کی شرٹ پہنیں گئے۔ لیور پول کے منیجر جورگن کلوپ نے بھی تھاگو کی شمولیت کوخوش آئند قرار دیا ہے۔