Sunday, September 8, 2024

ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو نے سلور سٹون موٹو جی پی پریکٹس ریس جیت لی

ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو نے سلور سٹون موٹو جی پی پریکٹس ریس جیت لی
August 29, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو نے سلور اسٹون موٹو جی پی پریکٹس ریس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپین کے ہی مارک مارکوئز دوسرے، برطانیہ کے بریڈلے سمتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری پریکٹس ریس میں کم وقت میں لیپ مکمل کرکے سب سے تیزترین رہے۔ برطانیہ کے سلور سٹون سرکٹ پر ہونے والی پریکٹس ریس میں مختلف ممالک کے پندرہ رائیڈرز نے حصہ لیا جس میں رائیڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں خوب موٹر سائیکل دوڑائے۔ سپین سے تعلق رکھنے والے اور موٹو جی پی کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو سب سے پہلے لیپ ختم کرکے پریکٹس ریس کے فاتح قرار پائے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ دو منٹ اور دو اعشاریہ تین تین آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ سپین سے ہی تعلق رکھنے والے مارک مارکوئز دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ دو منٹ اور دو اعشاریہ تین سات ایک سیکنڈ میں طے کیا۔ برطانیہ کے بریڈلے سمتھ دو منٹ دو اعشاریہ پانچ تین ایک سیکنڈ میں لیپ مکمل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری ریس کل ہوگی۔