Wednesday, May 8, 2024

ہزارہ موٹروے پرشجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہزارہ موٹروے پرشجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا
August 11, 2020

ہزارہ ( 92 نیوز)پہاڑوں کے دامن میں بل کھاتی ہزارہ  موٹروے پرشجرکاری مہم شروع کر دی گئی ۔ ہزارہ موٹروے کے دونوں اطراف 36 کلومیٹر ایریا  پر 2 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،اس حوالے سے ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود انٹر چینج پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

ہزارہ موٹروے کے دونوں اطراف36 کلومیٹرکے ایریا میں دولاکھ پودے لگانے کےلئے پروقار تقریب کالومیرا کے مقام پرمنعقد ہوئی،صو بائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان اور چیف سیکرٹری کاظم نیاز اور دیگر نے پودے لگا کرمہم کا آغاز کیا۔

شجرکاری مہم میں ضلعی انتظامیہ ، سرکاری افسران اور دیگر تنظیموں کے کارکنوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر لوک فنکاروں نے روایتی میوزک پر خوبصورت رقص پیش کیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان اور دیگر حکام کاکہناتھا کہ سرسبز پاکستان کےلئے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو آگے بڑھانا ہوگا۔

شجرکاری مہم میں وزیراعظم ٹائیگرفورس کی خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی ، ہریپور ہزارہ موٹر وے سرسبز پہاڑیوں کے درمیان سے گزرتی ہے جو کہ انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔

 شجرکاری سے نہ صرف  ہزارہ موٹروے کے قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں  خوشحالی بھی آئے گی۔