Saturday, May 11, 2024

ہزارہ برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم

ہزارہ برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مچھ میں کان کنوں کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔ ہزارہ برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دہشت گرد زیادہ تر داعش کے ساتھ منسلک ہو چکے۔ فرانس میں اسلامی دہشت گردی کی غلط اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ فرانس میں مساجد پر چھاپے مارے اور پابندی لگائی گئی۔ پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں۔ کرک میں مندر حملے پر کارروائی کی گئی۔

وزیراعظم نے بھارت میں نسل پرستی کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے۔ یورپ کو اسلام کے بارے میں بتانا چاہئے۔ عمران خان نے انٹرویو میں کورونا سے نقصانات پر بھی بات کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا دو ایٹمی ملک کبھی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، امریکا اور مغرب پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کریں۔