Saturday, April 20, 2024

ہزاروں کشمیری مجاہد مظفراحمد کے جنازے میں شریک ہوئے، آزادی کے حق میں نعرے

ہزاروں کشمیری مجاہد مظفراحمد کے جنازے میں شریک ہوئے، آزادی کے حق میں نعرے
January 7, 2017

 

سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری نے نظام زندگی معطل کر دیا سخت موسم کے باوجود  ہزاروں کشمیری  مجاہد مظفر احمد کے جنازے میں شریک ہوئے اور آزادی کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کا مظلوم کشمیریوں پر جبر اور تشدد جاری ہے،شدید برفباری کے موسم میں بھی بھارتی درندوں نے نہتے کشمیریوں پر جبر کے پہاڑ توڑنا ختم نہیں کئے۔فوجیوں نے کشمیری مظاہرین کو آنسو گیس اور پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا۔

سوپور میں سخت برفباری کے باوجود ہزاروں لوگوں نے سری نگر میں شہید کئے مجاہد مظفر احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر کی گلیاں نعرہ تکبیر،ہمیں آزادی چاہئے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہیں۔ کشمیری نوجوانوں نے برف سے ڈھکی مختلف دیواروں،کھڑکیوں اور گاڑیوں پر بھارت سے آزادی کے نعرے درج کئے۔برف سے بنے مجسموں پر آزاد کشمیر کا جھنڈا سجا کر کشمیری نوجوانوں نے بھارت کو اپنا فیصلہ واضح انداز میں سنایا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام نے کشمیری رہنما یاسین ملک نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.۔