Thursday, May 9, 2024

ہزاروں سال قدیم گاؤں شاہ اللہ دتا سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ہزاروں سال قدیم گاؤں شاہ اللہ دتا سیاحوں کی توجہ کا مرکز
July 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ہزاروں سال قدیم گاؤں شاہ اللہ دتا سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گیا،سات سوسال سے زائد پرانے برگد کے درختوں تلے ٹھنڈی ہوا سیاحوں کو محظوظ کرنے لگی۔

اسلام آباد کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں شاہ اللہ دتا تاریخی اہمیت کا حامل ہے ، ہزاروں سال پرانے غار اور سینکڑوں  سال پرانے برگد کے درخت سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتے ہیں،گرمی کے باوجود ٹھنڈٰی ہوائے اور تازہ پانی کے چشمے شاہ اللہ دتا گاوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کے رش سے نکل کر پرسکون فضا سے لطف اندوز ہونے کیلئے شاہ اللہ دتا بہترین مقام ہے۔

سی ڈی اے کی ذرا سی توجہ سے یہ جگہ ناصرف سیاحوں کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے بلکہ عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی اسے شامل ہونے کا موقع مل سکے گا۔