Wednesday, May 1, 2024

ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
October 26, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلی اگیا۔ مقدمے میں  قتل،اقدام قتل، دہشتگردی،ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

گزشتہ روز ہزار گنجی کوئٹہ میں  موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک گاڑی اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئی تھیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر  پہنچیں ، زخمیوں اور میتوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر امن دشمنوں کی تلاش شروع کی ۔

تین   روز قبل مستونگ میں آپریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا ۔ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔