Monday, May 6, 2024

ہریتک کے والد راکیش روشن بھی کینسر میں مبتلا

ہریتک کے والد راکیش روشن بھی کینسر میں مبتلا
January 8, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) رشی کپور کے بعد  بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور نام راکیش روشن کا بھی کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اداکار ہریتک روشن کے والد اور ڈائریکٹر راکیش روشن  بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ، اس بات کا  انکشاف ہریتک روشن نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ میں کیا۔ اپنی پوسٹ میں ہریتک روشن نےبتایا کہ ان کے والد راکیش کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں لیکن ابتدائی اسٹیج کے باعث علاج جاری ہے ۔ ہریتک نے والد کے ہمراہ لی تصویر بھی پوسٹ میں شیئر کی اور لکھا کہ جانتا تھا کہ  میرے والد سرجری کے روز بھی جم ضرور جائیں گے اس لئے یہ تصویر آج ہی ان کیساتھ بنائی ۔ ہریتک نے کہا کہ چند ہفتے قبل والد کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا، مگر وہ پوری ہمت کیساتھ جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہدایتکار راکیش روشن  چند ماہ قبل اعلان کر چکے ہیں کہ کرش سیریز کی فلم کرش 4 ان کے کیرئیر کی آخری فلم ہو گی جس کے بعد وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے ۔