Friday, May 3, 2024

ہریانہ : وزیرنے شراب کی غیرقانونی فروخت روکنےکیلئے قانون سازی کی بجائے پولیس پر چڑھائی کر دی

ہریانہ : وزیرنے شراب کی غیرقانونی فروخت روکنےکیلئے قانون سازی کی بجائے پولیس پر چڑھائی کر دی
November 28, 2015
چندی گڑھ(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیرنے شراب کی غیرقانونی فروخت روکنے کے لئے قانون سازی کرنے کی بجائے پولیس پرچڑھائی کردی جبکہ  خاتون  افسر  نے بھی وزیرکوکھری کھری سنادیں۔ تفصیلات کےمطابق ہریانہ میں سرکاری  میٹنگ کے دوران ایک  شہری نے شراب کی غیرقانونی فروخت کی شکایت کی تو وزیرصحت  انیل وج نے جواب دینے کے بجائے الٹا  پولیس آفیسرسے جواب طلب کرلیا۔ معاملہ  بگڑنے  پر ایس پی سنگیتاکالیانے وزیرصحت کوکھری کھری سنائیں توانہوں نے خاتون پولیس آفیسرکومیٹنگ سے جانے کاکہہ دیاتاہم ایس پی سنگیتاکالیانے وزیرکا  حکم  ماننے سے انکارکردیا۔ جس کے بعد  وزیر خود ہی میٹنگ سے اٹھ کرچلے گئے۔