Friday, April 26, 2024

ہرنائی:ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی،اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ہرنائی:ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی،اسلحہ وگولہ بارود برآمد
August 28, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے ۔ اس  خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران پہاڑی کی  غار سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ اس خطرناک اسلحہ میں  ایک ایل ایم جی،مشین گن، آٹھ بارودی سرنگیں اور پیچیس ہزار گولیاں شامل ہیں ۔ دوسری طرف  آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر افسروں نے برآمد ہونے والے اسلحہ کا معائنہ بھی  کیا ہے اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔