Wednesday, April 24, 2024

ہرنائی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

ہرنائی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق
May 24, 2016
ہرنائی(92نیوز) ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ بازار میں منگل کی علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین افراد شمس اللہ ولد حمیداللہ ،زین اللہ ولد حمیداللہ ، نور جان ولد صاحب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے حمیداللہ سمیت  دو  خواتین شدید زخمی ہوگئی ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افراد دولوگوں کو اغوا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔