Saturday, April 20, 2024

ہرنائی میں بارشوں نے تباہی مچادی

ہرنائی میں بارشوں نے تباہی مچادی
June 24, 2019
ہرنائی ( 92 نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی  میں بارشوں نے تباہی مچادی ، ندی نالوں میں تغیانی آ ئی تو متعدد بند ٹوٹ گئے ، کئی گؤوں متاثراوردرجنوں مکانات مہندم ہوگئے۔ ہرنائی  میں گز شتہ روز ہونے وا لی بارش نے گرمی کا زور تو توڑ دیا مگر طوفانی بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی آ گئی ، پانی کی شدت سے کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے ، سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے اخترآباد ،جلال آباد ، کلی مرزا اورکلی لعل خان میں سیلاب آگیا، پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا ۔ سیلابی صورت حال پر انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ایمرجنسی نافذ کرکے تمام محکموں کوالرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا،۔ ایف سی، لیویز اور پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقا مات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ سال 2002 اور 2010 میں بھی ہرنائی میں شدید بارش اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔