ہرنائی : سیاحوں کی5گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں
ہرنائی (92نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیاحوں کی پانچ گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جن میں بیس افراد ڈوب گئےجبکہ پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
ایف سی اہلکاروں نے دس افراد کو زندہ بچا لیاجبکہ باقی کی تلاش جاری ہے دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کا بھتیجا بھی ملیر ندی میں ڈوب گیا ہے۔