Friday, April 26, 2024

ہرسال بجٹ میں مزدوروں کی ترقی و خوشحالی کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ان پر عمل کم ہی ہوتا ہے

ہرسال بجٹ میں مزدوروں کی ترقی و خوشحالی کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ان پر عمل کم ہی ہوتا ہے
June 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ہر بجٹ میں مزدوروں کی ترقی اور خوشحالی کے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر ان پر عمل کم ہی کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جون کا مہینہ سورج سوا نیزے پر اور زمین انگاروں کی طرح گرم  مگر مزدور اپنے پیٹ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف  ہیں سخت محنت کے باوجود مزدور کی مزدوری سے دووقت کی روٹی بھی بمشکل مل سکتی ہے۔ اگرچہ ان مزدوروں کو نئے بجٹ سے کوئی خاص امید نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ اپنا مطالبہ حکمرانوں تک ضرور پہنچانا چاہتے ہیں۔ مزدور طبقہ کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے دعوے اس وقت تک سچ ثابت نہیں ہوسکتے جب تک ان کی زندگی خوشحال نہیں ہوگی ۔