Saturday, April 27, 2024

ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
October 28, 2015
جالندھر (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ بھارتی آف اسپنر کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ شادی کے لئے آبائی شہر جالندھر میں موجود ہیں۔ منگل کو مہندی کی رسم میں ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے گھر والوں نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد دونوں نے فوٹو سیشن میں بھی حصہ لیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے لئے یہ تصاویر شیئر بھی کیں۔ کل شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی سمیت کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔ بالی وڈ سے بھی کئی نمایاں شخصیات اس تقریب کا حصہ بنیں گی۔