Friday, April 26, 2024

ہربنس پورہ میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ‏

ہربنس پورہ میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ‏
December 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہورکے تھانہ ہربنس پورہ  کی پولیس نے بہادری کی مثال قائم کر دی۔ ہربنس پورہ   کے علاقے میں 28نومبر کو ہونے والے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی  ۔ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ایک مشکوک کار روکی تو مسلح افراد نے پیدل فرار ہونےکی کوشش کی ، پولیس نے تعاقب کیا تو تینوں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانہ ہربنس پورہ کے ایس ایچ او  اور ٹی ایس آئی  بال بال بچے  ، پولیس  جوانوں کے ایکشن پر ایک ڈاکو نے ہتھیار پھینک دیے ، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ  دو کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ،گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔