Thursday, May 9, 2024

ہرارے ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط، زمبابوے پر 198 رنز کی برتری حاصل

ہرارے ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط، زمبابوے پر 198 رنز کی برتری حاصل
April 30, 2021

ہرارے (92 نیوز) ہرارے ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی، زمبابوے پر 198 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت چھ وکٹوں پر 374رنز بنالیے۔

دوسرے روز پاکستان نے 103رنز سے اپنی پہلی اننگر آگے بڑھائی، عابدعلی انفرادی اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرکے 60 رنز بنا کر چلتے بنے، اظہر علی 36 جبکہ کپتان بابر اعظم پہلی بار گولڈن ڈک کا شکارہوئے۔

عمران بٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان نے 45 رنز بنائے۔

فواد عالم دوسرے اینڈپر ڈٹے رہے اورانہوں نے کیرئیر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری اسکورکی،فواد عالم نے کریز کے چاروں جانب شاندار شارٹس کھیلیں،انکی اننگز 16چوکوں سے سجی تھی
کھیل ختم ہوا تو فواد عالم 108 اور حسن علی21  رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، حسن علی کی اننگز میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل ہیں۔

زمبابوے کے ڈونلڈ ٹریپانو نے اظہر علی، بابر اعظم اور فہیم اشرف کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔