Friday, April 19, 2024

ہرارے: زمبابوے کی بھارت کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست، دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر

ہرارے: زمبابوے کی بھارت کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست، دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
July 19, 2015
ہرارے (ویب ڈیسک) زمبابوے کی کمزور ٹیم نے کرکٹ کے چودھری بھارت کو ٹی ٹوینٹی میچ میں ہرا دیا۔ دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔ زمبابوے اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ ہرارے میں کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ چامو چبھابھا سڑسٹھ رنز کے ساتھ مین آف دی میچ رہے۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں پر صرف ایک سو پینتیس رنز بنا پائی۔ بھارت کے اتھاپا بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کے کریمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تین بھارتی کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی حالیہ دورے میں بھارت کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔ بھارتی ٹیم نے زمبابوے کے دورے میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔