Saturday, April 27, 2024

ہر گھر بنے گا تعلیم گھر ، پنجاب حکومت نے کیبل چینل لاؤنچ کر دیا

ہر گھر بنے گا تعلیم گھر ، پنجاب حکومت نے کیبل چینل لاؤنچ کر دیا
April 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ہر گھر بنے گا تعلیم گھر ،پنجاب حکومت نے تعلیم گھر نامی کیبل چینل لاؤنچ کر دیا،جس میں اول جماعت سے آٹھویں تک کا تعلیمی مواد دکھایا جائے گا،جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے مواد کے لئے موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی

پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا ،   حکومت پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن کے اشتراک سے تعلیم گھر نامی کیبل چینل لاؤنچ کر دیا گیا   ، تعلیم گھر کیبل چینل پنجاب بھر کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا،کیبل چینل پر پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کا تعلیمی مواد دکھایا جائے گا۔

پیر سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ویڈیو لیکچرز ہوں گے جس میں اینیمیٹڈ اساتذہ سائنس اور حساب کے لیکچرز پڑھائیں گے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت آئندہ دو ہفتوں میں موبائل ایپ بھی لاؤنچ کی جائے گی، جس میں نہم،  دہم، گیارہویں اور بارویِں جماعت  کا تعلیمی مواد موجود ہوگا، پورٹل سے بھی طلباء تعلیمی مواد حاصل کر سکیں گے۔