Thursday, April 25, 2024

ہر گواہ سن لے، آج سے جھوٹی گواہی کا خاتمہ ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان

ہر گواہ سن لے، آج سے جھوٹی گواہی کا خاتمہ ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان
March 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ  نے واضح کر دیا کہ ہر گواہ سن لے آج سے جھوٹی گواہی کا خاتمہ  ہو گیا اور سچ کا سفر شروع ہو گیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے جھوٹی گواہی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ باپ بھائی بن کر حلف پر جھوٹ بول جاتا ہے ، نظام عدل تباہ کرکے رکھ دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پولیس اہلکار خضر حیات نے لاہور میں بیٹھ کر نارووال میں قتل کا واقعہ کیسے دیکھ لیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ جب قتل کا واقعہ ہوا تو خضر حیات وحدت کالونی لاہور میں ڈیوٹی پر تھا ، لاہور میں بیٹھ کر نارووال میں قتل کا واقعہ کیسے دیکھ لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کر رہے ہیں ، تمام گواہوں کو خبر دے دیں ، بیان کا کچھ حصہ بھی جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ انصاف چاہیے تو سچ بولیں،سچ میں بڑی طاقت ہے ، 71 سال ہم نے ضائع کردئیے ، اب سب ٹھیک کرنا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے قرانی آیات کا حوالہ بھی دیا اور کہا حق آگیا باطل مٹ گیا ، بے شک باطل مٹنے کیلئے ہے۔ عدالت نے مقدمہ سیشن جج نارروال کو بھجواتے ہوئے اے ایس آئی خضر حیات کےخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 194 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔