Tuesday, April 30, 2024

ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار کا مقروض ہے : عمران خان

ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار کا مقروض ہے : عمران خان
October 16, 2015
مری(92نیوز)عمران خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار کا مقروض ہے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہوگا،اگلی باری ن لیگ کی نہیں پی ٹی آئی کی ہوگی ملک میں ٹیکس کلچر کےلئے عوام کو ساتھ ملانا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نتھیا گلی میں ریسٹ ہاؤس کی بحالی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا تو لوگ خود بخود ٹیکس دیں گےہر پاکستانی پر قرض بڑھ رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق تحریک انصاف ملک کی بڑی جماعت ہے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ نتھیا گلی میں ریسٹ ہاؤس کا خرچہ د و کروڑ روپے تھا جسے صرف40 لاکھ کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ مغرب کےجمہوری نظام میں بھی ریسٹ ہاؤس نہیں ہوتے حکومت اگر ٹیکس کلچر کے لئے عوام کا اعتماد بحال کریں گے تو عوام بھی ٹیکس دینے کو تیار ہونگے۔